یورپی یونین کا جدید ٹیکنالوجی میں زیادہ خود انحصاری کا عزم
برسلز سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یورپی یونین کی اس خواہش اور اس پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار حال ہی میں یورپی کمیشن کی خاتون صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو ایک بلاک کے طور پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی تیار کنندہ اداروں کی فراہم کردہ مصنوعات پر بہت زیادہ انحصار کرنے کے بجائے آئندہ زیادہ خود انحصاری کی سوچ اپنانا ہو گی۔
میسنجر ایپ کے لیے یورپی یونین کے سخت قوانین: میٹا کی اپیل رد
فان ڈئر لاین نے کہا کہ بیرونی دنیا، خاص کر امریکہ پر اپنے موجودہ انحصار کو واضح طور پر کم کرنے کے لیے یورپ کو اپنی سیمی کنڈکٹرز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبوں اور مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کو مزید ترقی دینے کے اپنے ارادوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔