Skip to main content

My Blog

Loading...
تازہ ترین

ماسکو ( مانیٹرنگ ڈیسک )  یوکرین کے روس کے مغربی علاقے تامبوف میں  ڈرون حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے روسی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ  یوکرینی حملوں کے باعث لاجسٹکس سینٹر پر کام کرنے والے 7 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر تامبوف میں یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں حملے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگنے اور آسمان پر کالے دھویں کے بادل واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

 ایک ویڈیو میں حملے کے بعد عوام کو محفوظ مقام پر منتقل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 

میئر ماسکو کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات یوکرین نے ماسکو ریجن کی جانب 370 سے زائد ڈرونز سے حملہ کیا، بیشتر یوکرینی ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *