لراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے بتایا ہے کہ مجھے پاکستان آئے ہوئے 1 ماہ ہو گیا ہے اس دوران مجھ پر 6 بار ڈرائیونگ کا جرمانہ لگ چکا ہے اور ایسی چیزوں پر بھی جرمانہ ہوا جو میں نے کی ہی نہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق صنم جنگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کراچی میں ای چلان کے نظام کے نافذ ہو جانے کی وجہ سے در پیش مشکلات بتائی ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 1 مہینے میں مجھ پر 6 جرمانے ہونے پر میرے ابو بہت غصے میں ہیں۔