Skip to main content

My Blog

Loading...
تازہ ترین

اسپین میں ورلڈ کپ فتح کا جشن ماتم میں بدل گیا، 13 سالہ لڑکا جاں بحق، متعدد زخمی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کی تاریخی فتح کا جشن ماتم میں تبدیل ہوگیا، جشن منانے کے دوران فوارے کا ایک حصہ گرنے سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اسپین کے مغربی صوبے سالامانکا کے تاریخی شہر سیوداد روڈریگو میں […]

فخر زمان کا اپنی کرکٹ اکیڈمی الخدمت فاؤنڈیشن کی سر پرستی میں دینے  کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے معروف اوپنر فخر زمان نے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی کرکٹ اکیڈمی کو الخدمت  فاؤنڈیشن کی سر پرستی میں دینے  کا اعلان کر دیا ۔  فخر زمان نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا جہاں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر […]

فیفا ورلڈکپ: فائنل میچ میں ٹرمپ کو سبکی کا سامنا، ارجنٹائنی کھلاڑی کا ہاتھ ملانے سے انکار

فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں میڈلز تقسیم کرنے کی تقریب میں ارجنٹائن کے دفاعی کھلاڑی کرسٹیان رومیرو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رومیرو نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام سے مصافحہ کیا تاہم وہ […]

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 649 ملین ڈالرز، برآمدات میں اضافہ ناگزیر

جون 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 649 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جس نے ماہرین،سرمایہ کاروں، بینکاروں اور پالیسی سازوں میں خدشات کو بڑھادیاہے۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ کسی بھی ملک میں ڈالر کی آمد اور اخراج کا توازن ظاہرکرتاہے،جس میں اشیا وخدمات کی برآمدات و درآمدات، آئی ٹی برآمدات اور بیرون […]

پاکستانی فری لانسرز نے ایک سال میں 1.76 ارب ڈالر کما کر ایک تاریخ رقم کردی

پاکستان فری لانسرز نے کہا ہے ایک مالی سال کے دوران 1.76 ارب ڈالر کما کر تاریخ رقم کرد، پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پیفلا) کے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا ہے کہ فری لانسرز نے حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی محنت لگن اور کاوشوں سے ملک کے لیے قمیتی زرمبادلہ کمایا۔ انہوں نے […]

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ڈیویڈنڈ انکم پر 35 فیصد ٹیکس وصولی کےلیے ایف بی آر کا موقف مسترد

ٹیکس تنازع پر سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے ڈیویڈنڈ انکم پر 35 فیصد ٹیکس وصولی کا مؤقف مسترد کردیا، عدالت نے کمپنیوں کے حق میں اور ایف بی آر کے خلاف فیصلہ برقرار رکھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے اور ایف بی آر […]

پاکستان اور کینیڈا کا تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق؛ تجارت، سرمایہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان اور کینیڈا نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی، سکیورٹی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کرنے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں کینیڈا کی وزیر خارجہ […]

ملتان: صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس پر تعطیل کا اعلان

ملتان: پنجاب کے تاریخی شہر ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریا رحمۃ اللہ علیہ کے 787ویں سالانہ عرس کے موقع پر 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 جولائی کو ضلع ملتان کے تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی ادارے […]

فخر زمان کا اپنی کرکٹ اکیڈمی الخدمت فاؤنڈیشن کی سرپرستی میں دینے کا اعلان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی کرکٹ اکیڈمی الخدمت فاؤنڈیشن کی سرپرستی میں دینے کا اعلان کر دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، جہاں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، ڈائریکٹر […]

سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر کی مغفرت کے لیے سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ جاری

کوکنگ ٹی وی کی معروف سابق میزبان ابیل جاوید کے شوہر انتقال کر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال مئی 2026 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔  ابیل جاوید پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف میزبان ہیں، جنہوں نے لیجنڈری شیف زبیدہ طارق کے ساتھ مقبول کوکنگ شو “ہانڈی” کی میزبانی […]