آزاد کشمیر کا بجٹ پیش، مجموعی حجم 286 ارب روپے مختص
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مالی سال 27-2026ء کے لیے آزاد جموں و کشمیر کا بجٹ ایوان میں پیش کر دیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیرِ خزانہ چودھری قاسم مجید نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 286 ارب روپے ہے، ترقیاتی اخرجات کا تخمینہ 36 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی اخرجات کے لیے 250 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
چودھری قاسم مجید کا کہنا ہے کہ ٹیکس سے آمدن کا تخمینہ 75 ارب 20 کروڑ رکھا گیا ہے۔
بجٹ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 671 نئی سڑکیں، 376 میٹر طویل آر سی سی پل، 97 میٹر طویل بیلی برج تعمیر کیے جائیں گے جبکہ 394 کلو میٹر سڑکوں کی مرمت کی جائے گی اور ہر انتخابی حلقے میں 10 کلو میٹر رابطہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران 118 کلو میٹر طویل بجلی کی لائنیں بچھائی جائیں گی، ہنر مندوں کو بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔