وحدت کالونی کے دو سرکاری سکول ایچی سن کالج طرز میں تبدیل کیے جائیں گے
جنید ریاض: وحدت کالونی کے دو سرکاری سکول ایچی سن کالج طرز کے تعلیمی اداروں میں تبدیل کیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے لاہور کی وحدت کالونی میں قائم گورنمنٹ پائلٹ بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائی سکول وحدت روڈ کو ایچی سن کالج کے معیار کے مطابق جدید تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب میں چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید سخت، سیف سٹیز کا پینک بٹن منصوبہ توسیع دینے کا فیصلہ
منصوبے کے تحت ان اداروں کا نام “مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ” رکھا جائے گا، جہاں جدید تعلیمی سہولیات کے ساتھ کھیلوں کے عالمی معیار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔
منصوبے میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہاکی اور کرکٹ اسٹیڈیم، طلبہ و طالبات کے لیے سوئمنگ پول اور گھڑ سواری کی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔ حکام کے مطابق دونوں اداروں میں مجموعی طور پر 10 ہزار طلبہ و طالبات کو داخلے کی سہولت میسر ہوگی، جبکہ منصوبے پر 2 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔