کابینہ سے بوڑھے لوگوں کو نکالنے کا کہاجارہا ہے، عابد شیرعلی اور بابرنوازکو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے: اسد علی طورکا دعویٰ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی اسد علی طور نے دعویٰ کیاہے کہ کہاجارہاہے کہ کابینہ سے بوڑھے لوگوں کو نکالیں، ان میں خواجہ آصف ، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں لیکن ڈار صاحب اپنی وزارت کی تبدیلی چاہتے ہیں ، گھر نہیں جانا چاہتے، وزارت داخلہ کیلئے اعظم نذیر تارڑ کی بات چیت چل رہی ہے، وزارت اطلاعات میں عطا تارڑکی جگہ بیرسٹر عقیل کا نام زیرغور،بابرنواز اورعابد شیرعلی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔
صحافی اسد علی طور نے دعویٰ کیاہے کہ کابینہ سے ایک تو وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ بوڑھوں کو نکالیں، یہ بوجھ ہیں، اور بلا وجہ ایسے بیانات بھی دیتے رہتے ہیں جس سے مزید کنٹروورسی ہوتی ہے یا ایمبیراسمنٹ ہوتی ہے،جن کے نکالنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے،ان میں خواجہ آصف ، احسن اقبال اور اسحاق ڈار صاحب ہیں اور اسحاق ڈار اپنی وزارت کی تبدیلی چاہتے ہیں وہ گھر نہیں جانا چاہتے۔
خواجہ آصف صاحب اور احسن اقبال اس وقت پریشانی سے دیکھ رہے ہیں کہ ان کا کیا مستقبل ہے۔اپنے ایک ویلاگ میں ان کاکہناتھاکہ اسحاق ڈار صاحب وزیرخزانہ بننا چاہتے ہیں، اس میں وہ ایک دو چیزیں کہتے ہیں کہ ایک تو آئی ایم ایف سے اسحاق ڈار صاحب کے تعلقات کوئی اچھے نہیں رہے، اور دوسرا پھر وہ اسٹیبلشمنٹ کا اپنا بھی ایک ماضی ہے کہ اسحاق ڈار صاحب بجٹس میں فنڈز جو انڈر دی ٹیبل ریلیز ہوتے ہیں، اس پر اڑ جاتے تھے ، محسن نقوی صاحب کے لیے یہ ذرائع کہتے ہیں کہ وزارت خارجہ اس وقت زیر غور ہے۔
وزارت داخلہ کے لیے ذرائع کہتے ہیں کہ نام زیر غور ہے اور اس پر کہیں نہ کہیں بات چیت چل رہی ہے وہ اعظم نذیر تارڑ صاحب کا ہے،اگرچہ وزیراعظم ان کو اب بھی لاء منسٹر اور منسٹر فار ہیومن رائٹس رکھنا چاہتے ہیں ۔
اپنے ویلاگ میں ان کامزید کہناتھاکہ وزارت اطلاعات کیلئے ذرائع بتاتے ہیں کہ تبدیلی کا امکان ہے اور عطا تارڑ صاحب کی جگہ جو بیرسٹر عقیل کا نام زیر غورہے، پھر کچھ نئے چہرے آنے کا بھی امکان ہے، ذرائع کہتے ہیں کہ جو فیصل آباد سے( ن )لیگ کے سابق ایم این اے اور سینیٹر عابد شیر علی کا نام بھی اب نئے وزراء کی فہرست میں ہے کہ جن کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا،ہزارہ بیلٹ سے بابر نواز کو بھی شامل کیے جانے کاامکان ہے جنہوں نے ایبٹ آباد سے عمر ایوب صاحب کی اہلیہ سے الیکشن جیتا ہے،وہ اسٹیبلشمنٹ کے بھی قریبی سمجھے جاتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر صاحب کی صاحبزادی کی شادی میں بھی موجود تھے ، کوئی نیاز مندی ہے تو اس وجہ سے وہ بھی اس گورنمنٹ میں کافی کمفرٹیبل ہیں اور ان کو بھی امید ہے کہ شہباز شریف صاحب کابینہ میں شامل کریں گے۔