ٹانک؛پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب بارودی مواد کادھماکہ ،2اہلکار شہید، 4زخمی
ٹانک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹانک میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2اہلکار شہیدجبکہ4زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز ‘‘کے مطابق ٹانک میں جندولہ روڈ پر پولیس کی بکتر بندگاڑی کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے، بارودی مواد پھٹنے سے 2اہلکار شہیداور4زخمی ہو گئے،شہداء میں انسپکٹر فرید اللہ اور کانسٹیبل اخترزمان شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئےجبکہ بکتر بند گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔