روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے نے معمولی بہتری دکھائی۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 278 روپے 17 پیسے پر بند ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ کا تعلق بینکنگ سیکٹر میں طلب و رسد اور مارکیٹ کے رجحان سے ہوتا ہے۔