نجی سکولوں کا ہم نصابی سرگرمیوں کا کیلنڈر جاری
سٹی 42 :محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نجی اسکولوں کے لیے تعلیمی سال 2026-27 کا ہم نصابی سرگرمیوں کا کیلنڈر جاری کر دیا۔
اگست میں یومِ آزادی، شجرکاری مہم، صفائی مہم اور عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ستمبر میں یومِ دفاع، تقریری، مضمون نویسی اور مصوری کے مقابلوں کے ذریعے کردار سازی کو فروغ دیا جائے گا۔
اکتوبر میں یومِ اساتذہ اور یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔نومبر میں علامہ اقبال ڈے، سائنس نمائش، اسٹیج ڈرامے اور چلڈرن ڈے منانے کی ہدایت کر دی ۔
دسمبر میں کلچرل ڈے جبکہ جنوری میں اسٹوڈنٹس ویک اور اینٹی بُلنگ آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔
فروری میں یومِ یکجہتی کشمیر، انسدادِ منشیات مہم اور اسپورٹس گالا شیڈول کا حصہ ہے ۔مارچ میں یومِ پاکستان، فلاور شو جبکہ اپریل میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
مئی میں یومِ تشکر (مارکۂ حق) کی مناسبت سے سیمینارز، تخلیقی مقابلے اور ملی نغموں کے پروگرام منعقد ہوں گے۔تمام نجی اسکولوں کو جاری کردہ کیلنڈر پر عملدرآمد اور طلبہ کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔