صدر ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے سٹیڈیم جائیں گے،وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے سٹیڈیم جائیں گے۔
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو نیویارک، نیو جرسی سٹیڈیم میں ارجنٹینا اور سپین کے درمیان کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں موجود ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت کے منتظر ہیں۔صدر کی موجودگی ایسے ورلڈ کپ کا اختتام ہو گی جو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا، سب سے محفوظ اور سب سے کامیاب ورلڈ کپ ثابت ہوا ہے۔یہ معلوم نہیں کہ صدر ٹرمپ فائنل میں کس ٹیم کی حمایت کریں گے۔