عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی ایران کے خلاف کارروائی اور تہران کے جوابی حملوں کے بعد پیر کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں4 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
’’بی بی سی اردو ‘‘کے مطابق خبر رساں ادارے’’ روئٹرز ‘‘کا کہنا ہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت4 فیصد اضافے کے ساتھ 79.11 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی4 فیصد اضافے کے بعد 74.36 ڈالرز فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔