وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا سوہاوہ شہر میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا دورہ ، اہم شخصیات سے ملاقات
سوہاوہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ میں سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کے گھر پر معززینِ علاقہ اور سابق چیئرمینز سے ملاقات کی۔ سوہاوہ شہر میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔
’’ایکس ‘‘ پر اپنے میسیج میں وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے لکھا کہ ’’ یہ منصوبہ جولائی میں مکمل ہو جائے گا انشا اللہ۔‘‘