آبنائے ہرمز غیرعلاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں، ایران نے خبردار کردیا
تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایران نے غیر ملکی فورسز کو آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی فوجی نقل و حرکت سے خبردار کردیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز غیرعلاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں ہے، آبنائےہرمزکی سلامتی کا ضامن ہونے کے ناطے آبی گزرگاہ میں کسی بھی فوجی نقل و حرکت کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔آبنائے ہرمز کی سلامتی ساحلی ریاستوں کی ذمہ داری ہے، بحران پیدا کرنے والے اپنی مہم جوئی کے نتائج کے ذمہ دارخود ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن ہونے کے ناتے آبی گزر گاہ میں کسی بھی فوجی نقل و حرکت کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔ آبنائے ہرمز کی سلامتی ساحلی ریاستوں کی ذمے داری ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق کاظم غریب آبادی نے فرانس اور برطانیہ کے مشترکہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کے لیے وسیع کثیر الملکی فوجی مشن تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں۔