Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

تہران میں حماس رہنما اور شوری کونسل کے چیئرمین محمد درویش سے ملاقات میں باقر قالیباف نے کہا کہ سفارتکاری سے میدان جنگ بندی میں ہونے والی کامیابیوں کا تحفظ ہونا چاہیے۔ ملک کو سفارتکاری کے ساتھ دفاع کیلئے بھی ہر دم تیاررہنا ہوگا۔

قبل ازیں مشیر ایرانی سپریم لیڈر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔ ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔

مشیر ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق ایران ناقابلِ شکست ہے جبکہ صہیونی ریاست زوال کی طرف جارہی ہے۔ بولے ہماری تہذیب اور ہمارے عوام ناقابلِ تسخیر ہیں۔ محسن رضائی ایرانی قوم کو بھی خبردار کیا کہ ہمیں صرف اندرونی معاملات کے حوالے سے ہوشیار رہنا ہوگا۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ شہید رہبر اعلیٰ کو شہید کرنے والوں کا گریبان نہیں چھوڑیں گے، ایرانی صدرنے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا۔

سربراہ قدوس فورس اسماعیل قانی نے کہا کہ شہیر رہبراعلیٰ نے پوری زندگی عوام کیلئے جدوجہد کی، ایرانی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شہید سپریم لیڈر کے احکامات پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *