ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کامن ویلتھ اور چینی اسکالرشپس کے لیے اہم اعلان
(سٹی42)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کامن ویلتھ اور چینی اسکالرشپس کے لیے اہم اعلان کردیا۔
ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے لیے اسپیشل ہیٹ ٹیسٹ کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز اتوار 19 جولائی سے ہوگا۔
اسکالرشپ ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 اگست 2026 مقررکی گئی ہے،ایچ ای سی کے تحت ہونےو الا اسپیشل ہیٹ ٹیسٹ اتوار 30 اگست 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔
ایچ ای سی کی جانب سے کہاگیاہے کہ خواہش مند امیدوار رجسٹریشن کے لیے ایچ ای سی کے پورٹل پر لاگ ان کریں،کامن ویلتھ اور چائنیز گورنمنٹ اسکالرشپ کے خواہشمندوں کے لیےیہ ٹیسٹ لازمی قراردیاگیاہے۔ایچ ای سی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے ذریعے اسپیشل ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی۔