وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈاکٹر وکٹر گاؤ کے بیان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا
سلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ڈاکٹر وکٹر گاؤ کے بیان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نائب صدر سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن ڈاکٹر وکٹر گاؤ کے بیان کی تائید کی ہے۔
انہوں نے ڈاکٹر وکٹر گاؤ کے بیان کو اپنے سوشل میڈیا’’ ایکس ‘‘اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستانی مؤقف کی حمایت قرار دیا۔
گرشتہ روز نائب صدر سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن بیجنگ ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے اس حصے میں کسی کو بھی پاکستان کے بنیادی مفادات بالخصوص اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے عزم پر شک نہیں ہونا چاہیے،اس نشست کے تناظر میں دریائے سندھ کے آزادانہ بہاؤ پر پاکستانی عوام کے حق کو بھی مسلم سمجھا جانا چاہیے۔