وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی
کراکس ( مانیٹرنگ ڈیسک )وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلوں کے باعث بے گھر ہونے والے تقریباً 20 ہزار افراد گنجان آباد کیمپوں میں رہ رہے ہیں، ان کیمپوں میں سے اکثر میں پانی کی فراہمی اور نکاسیِٔ آب کے مناسب نظام کا فقدان ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 16 ہزار 740 ہے جن میں سے اکثر کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں۔
واضح رہے کہ 24 جون کو وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے 2 انتہائی ہولناک زلزلے آئے تھے۔