جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس، آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اظہار تشویش
پیرس ( زاہد مصطفیٰ اعوان) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی کی دسویں برسی، 13 جولائی شہدائے جموں اور 19 جولائی یومِ الحاقِ پاکستان کے حوالے سے پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت فورم کے صدر مرزا محمد آصف جرال نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد تھے۔
مقررین نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان ہی عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کا مؤثر سفیر ہے۔
تقریب میں آزاد کشمیر کے سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال پر بھی تعزیت کی گئی۔ خطاب کرنے والوں میں ملک عابد، چوہدری شاہین اختر سیاسی و سماجی شخصیت ۔منیر احمد ، ملک شکیل الرحمٰن، افضال گوندل، سید خالد جمال شاہ اور چوہدری خلیل مونت لا جولی شامل تھے۔ اختتام پر شہدائے کشمیر اور دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔