پیکٹا میں 7 ڈائریکٹرز کی تقرری، ہر افسر کو ماہانہ ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ کی منظوری
جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی ( پیکٹا) نے مختلف شعبوں کے لیے 7 ڈائریکٹرز کا انتخاب کر لیا ہے، جنہیں مجموعی طور پر ماہانہ ساڑھے 52 لاکھ روپے تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق منتخب ہونے والے ہر ڈائریکٹر کو ماہانہ ساڑھے 7 لاکھ روپے لم سم تنخواہ دی جائے گی، جبکہ ان تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کابینہ کمیٹی سے باقاعدہ منظوری بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکولیگل رپورٹس آن لائن کرنے کا فیصلہ
منتخب ہونے والے افسران میں ڈائریکٹر ریسرچ عالیہ حسنین، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ محمد افضال، ڈائریکٹر سکول انوائرمنٹ نوشین خالد، ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ سرٹیفکیٹ سندس خان، ڈائریکٹر کریکولم سعدیہ سردار، ڈائریکٹر اسیسمنٹ محسن عباس اور ڈائریکٹر سکول کونسل بابر مسعود شامل ہیں۔
دوسری جانب ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر آئی ٹی کی تقرری کا عمل تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق ان عہدوں پر تعینات ہونے والے افسران کو بھی ماہانہ ساڑھے 7 لاکھ روپے لم سم تنخواہ دی جائے گی۔