ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی1 روپے 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔
’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ درخواست کی منظوری پرصارفین پر18 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
سی پی پی اے کی جانب سے درخواست جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی 29 جولائی کو سماعت کرے گی۔