روس کا یوکرین کے ایک اور شہر پر قبضے کا دعویٰ
ماسکو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) روس نے یوکرین کے ایک اور شہر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر کوستیان تینیوکا پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یہ پیشرفت یوکرین کے پورے ڈونئیسک ریجن پر قبضے کی جانب پہلا مگر کلیدی قدم ہے۔
روسی صدر نے مستقبل میں اہم فیصلوں کیلئے یوکرین پر حملے بڑھانے اور یوکرینی دستوں میں غیرملکیوں کی اصل تعداد جاننے پر زور دیا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق صدر پیوٹن نے فوج کے سپورٹ پوائنٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں محاذ جنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔روس کے صدر کا کہنا تھا کہ بھاری جانی نقصان کے سبب یوکرینی فوج پسپائی اختیار کررہی ہے۔ لوہانسک پرمکمل قبضہ کیاجاچکا ہے جبکہ ڈونیئسک، زیفوریزیا اور خیرسوں علاقوں میں یوکرینی فوج کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ یوکرینی فوج جس قدر انفراسٹرکچر پر حملے کرے گی، سیکیورٹی زون کو اتنی ہی وسعت دی جائے گی۔