Skip to main content

News

Loading...
تازہ ترین
Home / تازہ ترین / بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ، 6 ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ، 6 ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلا کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ دستاویز کے مطابق 7 جولائی کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کو نامزد کیا گیا ہے، جنہیں جیل میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چوہدری، فتح اللہ برکی، حسنین مرتضیٰ سمبل اور شہباز احمد سیال کے نام شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *