پرائیویٹ سکولوں کو بڑا ریلیف؛ بلڈنگ فٹنس سرٹیفیکیٹ پالیسی میں نرمی
جنید ریاض : پنجاب کے پرائیویٹ سکولوں کیلئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ پالیسی میں نرمی کردی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا پرائیویٹ سکولوں کو بڑا ریلیف مل گیا ۔ پرائیویٹ سکول اب پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرڈ انجینئر یا فرم سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے سی اینڈ ڈبلیو کی شرط نرم، متبادل آپشن منظور ہوگیا ۔
سی ای او ایجوکیشن طارق محمود نے کہا سکول رجسٹریشن کے عمل میں بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہے،طلبا اور عملے کی حفاظت کیلئے نئے انتظامات کرنا ضروری ہیں،لاہور سمیت پنجاب بھر کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے فٹنس سرٹیفکیٹ فوری حاصل کریں۔
بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرڈ سول انجینئر سے بھی حاصل کیا جا سکے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ضلعی رجسٹریشن اتھارٹیز کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا ۔